• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ ساہیوال کے متاثرین کو انصاف ملنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، حمزہ شہباز

لاہور،لندن(مانیٹرنگ سیل)پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور ن لیگ کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ سانحہ ساہیوال کےمتاثرین کو انصاف ملنے تک چین سےنہیں بیٹھیں گے۔لندن پہنچنے پرحمزہ شہبازنے میڈیا سےگفتگوکرتے ہوئے کہاجب محافظ قاتل بن جائیں تو پھر جے آئی ٹی کہاں کی ۔میں عمران نیازی صاحب کوہرروزکہتاہوں جےآئی ٹی سےبات نہیں بننی،جوڈیشل کمیشن بنائیں۔بچوں کےسامنے ان کے والدین کو قتل کر دیا گیا،یہ جتنامرضی زورلگا لیں،ہمارادامن صاف ہےعوام کی نظروں میں سرخروہونگے۔قوم سے اپیل ہے کہ نواز شریف کی صحت کے لیے دعا کریں۔سانحہ ساہیوال کا پیچھا نہیں چھوڑوں گا۔نواز شریف سمیت ہر شہری کا استحقاق ہے کہ اس کا علاج ہو۔ہمیں نواز شریف کےعلاج سے متعلق تشویش ہے۔قبل ازیں حمزہ شہباز علی الصبح لندن روانہ ہوئے ۔

تازہ ترین