• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کیلئے تیسرا نظر ثانی شدہ روسٹر جاری

ملتان (سٹاف رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ میں آج سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کیلئے تیسرا نظر ثانی شدہ روسٹر جاری کردیا گیا جس کے مطابق 4 ڈویژنل اور 9سنگل بنچ فرائض سرانجام دیں گے، مذکورہ روسٹر2 مارچ تک نافذ العمل رہے گا، اس ضمن میں تیسرےنظر ثانی شدہ جاری روسٹر کے مطابق پہلا ڈویژنل بنچ جسٹس چوہدری مشتاق احمد اور جسٹس صادق محمود خرم، دوسرا ڈویژنل بنچ جسٹس سردار احمد نعیم اور جسٹس طارق سلیم شیخ، تیسرا ڈویژنل بنچ جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی اور جسٹس عاصم حفیظ، 4 فروری سے شروع ہونے والا چوتھا ڈویژنل بنچ جسٹس مجاہد مستقیم احمد اور جسٹس شکیل الرحمٰن پر تشکیل دیا گیا ہے جبکہ9سنگل بنچز میں فاضل ججوں کے علاوہ جسٹس محمد امیر بھٹی بطور سینئر جج16 فروری تک فرائض سرانجام دیں گے۔
تازہ ترین