• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ شدید سردی برقرار، پارہ منفی 14 تک گر گیا


برطانیہ کے مختلف شہروں میں شدید سردی کی شدت برقرار ہے، برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ رات اسکاٹ لینڈ کے شمال میں درجہ حرارت منفی 14 رہا۔

ساؤتھ ویلزمیں آج درجۂ حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے۔

برطانیہ میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں بارش متوقع ہے۔

برطانوی محکمہ موسمیات نے شہریوں کو برف باری کے دوران احتیاط سے ڈرائیونگ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تازہ ترین