وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ فی الحال سانحہ ساہیوال پر جوڈیشل کمیشن کی ضرورت نہیں۔
میڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزیر اطلاعات نے گزشتہ روز کی وزیراعظم خان کی جوڈیشل کمیشن کے قیام پر غور کی ہدایت کو بھی نظر انداز کردیا۔
انہوں نے کہا کہ سانحہ ساہیوال پر جے آئی ٹی رپورٹ 10 سے 12 دن میں آجائے گی،جس میں فائرنگ کا حکم دینے والوں کے نام بھی سامنے آجائیں گے۔
فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ سانحہ ساہیوال پر فی الحال جوڈیشل کمیشن کی ضرورت نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی طبیعت ٹھیک ہے،نیت ٹھیک نہیں،وہ لندن جانا چاہتے ہیں جبکہ ان کی ٹیسٹ رپورٹس ٹھیک آرہی ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ میں نے مخالفین کو کبھی گالی نہیں دی،بلاول بھٹو،سعید غنی اور رانا ثنا اللہ کی زبان بھی تو دیکھیں۔
انہوں نے سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کے حوالے سے کہا کہ یہ عجیب پڑھا لکھا جاہل آدمی ہے۔