کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے جنگ گروپ کے سینئر ڈائریکٹر منصور رحمٰن کے گھر جاکر ان کے جواں سال صاحبزادے عثمان منصور کی وفات پر تعزیت کی اور گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر و جمیل کی دعا کی۔ اس موقع پر مرحوم کے عزیز و اقارب کے علاوہ جماعت اسلامی کے مقامی کارکنان بھی موجود تھے۔