• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اللہ نوازشریف کو صحت عطا فرمائے، مریم نواز

لاہور ( نمائندہ جنگ) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما اور نوا زشریف کی صاحبزادی مریم نواز اور نوازشریف کے بھانجے محسن لطیف گزشتہ روز نوازشریف کی تیمارداری کیلئے سروسز ہسپتال پہنچے۔ مریم نواز سے ہسپتال آمد پر صحافی نے سوال کیا کہ میاں صاحب کی طبیعت کیسی ہے۔جس کے جواب میں انہوں نے کہا جاکر پتہ کرتی ہوں میاں صاحب کی طبیعت کیسی ہے۔ ایک اور صحافی نے سوال کیا کہ میاں صاحب دل کے مریض ہیں اورانہیں سروسز ہسپتال میں رکھا گیا ہے، کیا آپ مطمئن ہیں۔جس پر مریم نواز نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اللہ خیر کرے گا۔ علاوہ ازیں مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ نوا زشریف کی رپورٹس دیکھ کر ڈاکٹر پریشان نظر آرہے تھے، اللہ نوازشریف کو اچھی صحت اور لمبی زندگی عطا فرمائے، نوا زشریف کیلئے دعائیں کرنے والوں کا شکریہ۔
تازہ ترین