• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ رشید، سعد رفیق پی اے سی میں شامل نہیں ہونگے، اسپیکر نے فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(نیوز ایجنسی) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما سعد رفیق کو پبلک اکانٹس کمیٹی میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق اسپیکر اسمبلی کمیٹی میں بد نظمی نہیں چاہتے اسلئے دونوں رہنماؤں کو پی اے سی میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد قیصر نے اپنے فیصلے سے متعلق حکومت اور اپوزیشن سے بات کی ہے۔یاد رہے کہ حکمراں جماعت نے وزیر ریلوے شیخ رشید کو پبلک اکانٹ کمیٹی(پی اے سی) کے ممبر کے طور پر نامزد کیا تھا۔
تازہ ترین