نارووال(نمائندہ جنگ/نیوز ایجنسیاں)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ سیاست کا اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا30 مارچ تک واضح ہو جائے گا۔گردوں کی پتھری کا علاج لندن میں ضروری نہیں بلکہ اس کا دَم لال حویلی میں بھی کیا جاتا ہے جس کا فوری فائدہ بھی ہوتا ہے ۔ گزشتہ روز وزیر ریلوے شیخ رشیداحمد بذریعہ علامہ اقبال ایکسپریس نارووال ریلوے اسٹیشن کے معائنے کیلئے پہنچے جہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرتار پور ریلوے اسٹیشن کو باباجی گرونانک اور سکھ برادری کی سوچ کے مطابق ماڈل اسٹیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔