• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی کشمیریوں کیساتھ ہیں،انہیں ہرگز تنہا نہیں چھوڑینگے،سراج الحق

کراچی( اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت سلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے قوم سے اپیل کی ہے کہ بھارتی مظالم اور ریاستی جبر وتشدد کے شکار مظلوم اور نہتے کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے 5فروری کو بھرپور اور منظم طور پر ’’یوم یکجہتی کشمیر ‘‘ منایا جائے تاکہ عالمی سطح پر پوری قوم کی طرف سے یہ پیغام جائے کہ پاکستان کے عوام کشمیریوں کے ساتھ ہیں اور ان کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔ سراج الحق نے کراچی کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ منگل 5فروری کو 3بجے دن حسن اسکوائر پر ہونے والی عظیم الشان’’ یکجہتی کشمیر کانفرنس ‘‘ میں بھرپور شرکت کریں۔ مرد وخواتین ، نوجوان بزرگ ، بچے اور مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ افراد کانفرنس میں شرکت کرکے اس اہم اور قومی ایشو پر اپنے اتحاد و یکجہتی کا اظہار کریں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کی شب ’’یکجہتی کشمیر کانفرنس ‘‘ کے سلسلے میں حسن اسکوائر پر لگائے گئے مرکزی استقبالیہ کیمپ سمیت دیگر کیمپوں کے دورے کے موقع پر خطاب اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ مرکزی کیمپوں پر نوجوانوں سمیت جماعت اسلامی کے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ کیمپ کا اہتمام جے آئی یوتھ کی جانب سے کیا گیا تھا ۔ سراج الحق نے حسن اسکوائر پر کانفرنس کی تیاریوں اور انتظامات کابھی جائزہ لیا ۔ سراج الحق نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں سات لاکھ سے زائد افواج اور پیرا ملٹری فورسز انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہیں ۔
تازہ ترین