سکھر (بیورو رپورٹ) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشیدا حمد شاہ نے کہا ہے کہجس کیس میں نواز شریف کو سزا دی وہ کیس ہے ہی نہیں، جس کیس میں کچھ ہوسکتا تھا اس کیس میں انہیں بری کردیا گیا، نواز شریف کو قدرتی طور پر ضمانت مل جائے گی، نواز شریف کی طبیعت ٹھیک نہیں، انہیںباہر جانا پڑیگا، پہلے بھی انکا آپریشن ہوا ہے، یہ انکا حق ہے،عمران خان نا تجربہ کار ہیں انہیںسیاست کاعلم نہیں، عمران خان کو تسلیم کرلینا چاہیے کہ وہ ناکام ہوگئے ہیں، وہ قوم سے یہ کہہ دیں کہ مجھ سے غلطی ہوگئی ہے، ملک کے حالات مجھے اجازت دے رہے ہیں کہ میں بھیک مانگو، ہاتھ پھیلاؤ، ماضی کی طرح قرضے پر چلوں، سکھر میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نےکہا کہ ہماری حکومت گرانے میں میڈیا نے بہت بڑا کردار اد اکیا، نواز شریف کی حکومت میں بھی پی ٹی آئی کے دھرنے کو میڈیا نے جس طرح سے اٹھایا، دس ہزار آدمی بیٹھے ہوتے تھے لاکھوں کا مجمع تھا۔