• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہماری دم پر کسی کا پائوں نہیں، نیب نے مشرف دور کی کرپشن پر کچھ نہیں کیا، شہباز شریف

لاہور (پرویز بشیر ) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نےکہا ہے کہ ہماری دم پر کسی کا پائوں نہیں، نیب نے مشرف دور کی کرپشن پر کچھ نہیں کیا۔میں سارے ادارے کیخلاف نہیں،نیب نے مشرف دور کی کرپشن پر کچھ نہیں کیا۔لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن منصوبے پر90 کروڑ ضائع کر دیئے گئے، کاش نیب اسکی تحقیقات کرتا ۔انہوں نے نیب کی کارکردگی پر تنقید کے حوالے سے شائع ہونے والی خبر کی تشریح و توجیہہ کی لیکن اپنے موقف پر قائم رہے۔ انہوں نے نیب کے حوالے سے یہ گفتگوایوان اقبال میں ہونے والی تقریب میں کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ میں سارے ادارے کے خلاف نہیں ہوں لیکن نیب اب تک کیا کرتا رہا ہے۔ انہوں نےپرویز مشرف اور خاص طور پر پنجاب میں پرویز الٰہی دور کی بعض مثالیں بھی دیں کہ اس دور میں نیب نے کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے لینڈ ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کے حوالے سے 1998 میں شروع کئے جانے والے منصوبے کی بھی مثال دی اور کہا کہ ہمارے جانے کے بعد اس منصوبے پر 90 کروڑ ضائع کر دیئے گئے۔ کاش نیب اس کی تحقیقات کرتا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمارے دور سے پہلے کے گھمبیر اور بڑے سکینڈل نیب کے نوٹس میں تھے اس بارے میں نیب نے کیا کارروائی کی؟ اس ضمن میں میں نے نیب کے پسینے چھوٹ جانے کی بات کی، ان تمام معاملات حالات کا میڈیا کو علم ہے میڈیا کو سب پتہ ہوتا ہے۔
تازہ ترین