کوئٹہ (آئی این پی )نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان علی احمد لانگو کے مطابق نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میر عبدالخالق بلوچ نے ورکنگ کمیٹی کا اجلاس11 فروری کو کوئٹہ میں طلب کیا ہے ،ورکنگ کمیٹی کے ممبران اور ریجنل سیکرٹریز کو شرکت کے ساتھ اپنی تنظیمی رپورٹس7 فروری تک مرکزی سیکرٹریٹ کو ارسال کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ۔