25سال کے طویل عرصے بعد اتوار کو کراچی مراتھن کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعدادمیں مرد ، خواتین اور بچوں کے علاوہ ڈسیبل بچوں نے بھی شرکت کی اور میڈلز حاصل کیے ،اس موقع پر کمشنر کراچی افتخار شلوانی نے اعلان کیا کہ اگلے سال کراچی میں انٹر نیشنل مراتھن ہوگی جس میں دنیا بھر سے لوگوں کو مدعو کیا جائے گا، وزیر اعلی سندھ سید مرادعلی شاہ نے ریس کے اختتام پر انعامات تقسیم کئے، مقابلے معین خان اکیڈمی سے شروع ہوئے،، مراتھن میں معروف شخصیات بھی شریک تھیں،ان میں قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اصلاح الدین، پی سی بی کے سابق چیف سلیکٹر اقبال قاسم،اداکار ایوب کھوسہ، اعجا ز اسلم، ڈاکٹر فرحان عیسی ،احمد علی راجپوت،پاکستان ایتھلیکٹکس فیڈریشن کے صدر میجر(ر) اکرم ساہی، محفوظ الحق، غلام محمد خان، کے علاوہ تجارتی، سماجی اور شو بز کی شخصیات شامل تھیں، مردوں کی کیٹگری میں ہارون گل فاتح رہے جبکہ خواتین کیٹگری کی فاتح حرا مہوش رہیں،یمنزکیٹگر ی کی میراتھن 5 کلو میٹر جبکہ مینز کی ریس 10کلومیٹر پر مشتمل تھی،ایونٹ میں حصہ لینے والوں کو تین مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا تھا۔ گرین کیٹیگری میں 16 سے 19 سال کے شہر ی تھے، 19 سے 30 سال کے شہریوں کے لیے سرخ کیٹیگری مختص کی گئی تھی ۔
بلیو کیٹیگری صرف تیس سال سے زائد عمر کے مردوں کے لیے مخصوص تھی ، انڈر19میں عامر عباس اور سحرش، انڈر29میں علی حسن اور فرح نے میدان مار لیا،اس موقع پرشرکاء کا کہنا تھا کہ کراچی روشنیوں کا شہر ہے اور اس طرح کے ایونٹ کےا نعقاد سے نہ صرف یہ کہ شہریوں کو صحت مند اور مثبت سرگرمیوں میں شرکت کا موقع ملتا ہے بلکہ کراچی کا مثبت تاثر بھی دنیا بھر میں جاتا ہےسید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی مراتھن سے دنیا کو مثبت پیغام دینے میں مدد ملے گی، انہوں نے کہا کہ کراچی اگلے چند دنوں میں پی ایس ایل کے فائنل سمیت پانچ میچوں کی میزبانی کرے گا، ملک میں کراچی سمیت دیگر شہروں میں کھیلوں کی عالمی سر گرمیاں بحال ہورہی ہیں، شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے اس شہر کے زندہ دل ہونے کا ثبوت دے دیا، انہوں نے ازراہ مذاق کہا کہ اگر 50سال والی کیٹگیری ہوتی تو وہ بھی اس میں حصہ لیتے ٭ ایشین رسہ کشی چیمپئن شپ میںایک سلور اور تین برانز میڈلز جیتنے والی پاکستان خواتین رسہ کشی ٹیم کے اعزاز میں کراچی میں دو استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا،، جس سے مہمان خصوصی محسن خان، امتیاز شیخ، گلفراز خان، احمد علی راجپوت، جاوید اقبال رجسٹرار سر سید یونیورسٹی سید سرفراز علی اور دیگر نے بھی خطاب کیا، بعد میں فاتح کھلاڑیوں کو ایوارڈ دئیے گئے،دوسری تقریب رسہ کشی ایسوسی ایشن وسطی کے صدر نعمان کی جانب سے ہوئی، اس موقع پر کھلاڑیوں کو مہمان خصوصی عارف اسلم رائو نے انعامات دئیے تقریب سے جاوید اقبال اور محسن علی خان نے بھی خطاب کیا٭ پاکستان اسکریبل ایسوسی ایشن کے تعلیمی داروں کا سب سے بڑا اورکامیاب ٹورنامنٹ کراچی میں شروع ہوگیا،چیمپئن شپ کے ٹاپ دو سو پلئیرز کو ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپیئن شپ کیلئے مفت ٹریننگ اورکوچنگ کیلئے منتخب کیا جائے گا اور ان ہی کھلاڑیوں میں سے ورلڈ یوتھ چیمپیئن شپ کیلئے پاکستانی ٹیم کا انتخاب ہوگا ٭پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدرلیفٹینٹ جنرل (ر) عارف حسن نے کہا ہے کہ کراچی میں ہونے والے سافٹ بال ایشیاء پاکستان کوچنگ کلینک میں انٹرنیشنل کوالیفائڈ کوچزکی آمد سے ملک میں سافٹ بال کے کھیل کو مزیدترقی اور فروغ حاصل ہوگا اور اس میگا ایونٹ کیلئے سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان کو پی او اے کیجانب سے بھرپور معاونت اور تعاون فراہم کیا جائے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان کی چیئرپرسن تہمینہ آصف،صدر حیدرخان لہڑی اور سیکریٹری جنرل آصف عظیم سے ملاقات کے موقع پرکیا پی او اے کے سیکریٹری جنرل محمدخالدمحمود اور بیس بال فیڈریشن پاکستان کے صدرفخرشاہ بھی اس موقع پرموجودتھے ، اس موقع پر تہمینہ آصف نے عارف حسن کو سافٹ بال فیڈریشن کیجانب سے یادگاری شیلڈ پیش کی ٭:کمشنر کراچی افتخار شلوانی نے اولمپیئن اصلاح الدین و ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی اکیڈمی کو اسٹیٹ آف دی آرٹ قرار دیدیا، اور کہاکہ دور جدید کی تمام سہولیات سے آراستہ کراچی میں اس سے بہتر کوئی ہاکی اکیڈمی موجود نہیں ، کراچی کے کھلاڑیوں کیلئے اچھا موقع ہے کہ وہ ان سہولیات سے استفادہ حاصل کریں، قومی کھیل کی شاندار اکیڈمی بناکر اصلاح الدین صدیقی نے اپنے کراچی کے حقیقی اولمپیئن ہونے کا حق اداء کیا۔ وہ گذشتہ شب عیسی لیب ویٹرنز ہاکی لیگ میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ اکیڈمی میں داخل ہوا تو ایسا لگا کہ کراچی سے نکل کر کسی دوسرے ملک میں آگیا ہوں ، اکیڈمی کی خوبصورتی نے پہلی نظر میں ہی اپنا گرویدہ بنالیا خوبصورت بلیو آسٹرو ٹرف کیساتھ تماشائیوں کے بیٹھنے کیلئے پویلین بھی لاجواب ہے جبکہ اکیڈمی کا ہوسٹل کسی فائیو اسٹار ہوٹل سے کم نہیں، ، اس موقع پر اصلاح الدین نے کہا کہ اکیڈمی میں مزید سہولت کا اضافہ کیا جائیگا ٭ پاک فلیگ کرکٹ کلب کے زیر اہتمام منعقدہ محمد ثاقب میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں داؤد اسپورٹس کرکٹ کلب نے پاک فرمان کرکٹ کلب کو 75رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا ۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر اعجاز احمد فاروقی سابق صدر کے سی سی اے تھے انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئےکہا کہ میری کوشش ہے کہ کراچی کی کلب کرکٹ کو مذید فروغ دیا جائے کیوں کے اس میں بہتری کی گنجائش موجود ہے کراچی کی کرکٹ کو فروغ دینا میرا مشن ہے، اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے سب کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ، تقریب سے جمیل احمد نےبھی خطاب کیا، ویسٹ انڈیز خواتین کر کٹ ٹیم نے کراچی کا کامیاب دورہ کیا،جس میں کھیلے گئے تین ٹی ٹوئنٹی میچوں میں دو میں مہمان اور ایک میں میزبان کو کامیابی ملی، مہمان کھلاڑیوں نے اپنے دورہ کو سیکیورٹی، اور کھیل کے حوالے سےقابل تعریف قرار دیا ٭پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اپنے خلاف بڑ ہتے ہوئے تنقیدی طوفان کا رخ موڑنے کے لئے اپنے حام اولمپئنز اور انٹر نیشنل کھلاڑیوں کو فعال کرتے ہوئے حکومت پر فنڈ کے حصول کے لئے دبائو بڑھادیا ہے،کراچی میں ہونے والی پریس کانفرنس میں اولمپئن ناصر علی، کاشف جواد، سلیم شیروانی،انٹر نیشنل ہاکی کھلاڑی محمد علی،ممتاز حیدر،اور محمد علی خان نے مطالبہ کردیا کہ اگر حکومت فنڈ نہیں دے سکتی ہے تو اس کھیل پر ہی پابندی لگادے، دوسری جانب پی ایچ ایف مخالف کھلاڑیوں نے بھی آئندہ چند روز میں ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے اورمیڈیا میںمزید حقائق کو سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
nasar.iqbal@janggroup.com.pk