فیصل آباد (نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید فیصل آباد آمد پر مقامی ریلوے حکام کی طرف سے ریلوےاسٹیشن پر کی گئی تیاریوں اور صفائی ستھرائی کو نظر انداز کرتے ہوئے ٹرین سے اتر کر سرکاری گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہو گئے۔ ان کے جلوس میں مقامی اراکین اسمبلی اور دیگر شخصیات کی گاڑیوں کے علاوہ پروٹوکول کی 17 سے زائد گاڑیاں شامل تھیں۔ شیخ رشید کی چیمبر آف کامرس اور ہوزری مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مرکزی دفتر آمد کے موقع پر خصوصی روٹ لگا کر عام ٹریفک کی آمدورفت بند رکھی گئی۔