وفاقی وزیر ریلوےشیخ رشید احمد کلین، گرین اور خوش اخلاق مہم کے لیے فیصل آباد سے ملتان کے لیے روانہ ہوگئے۔
سی ای او ریلوے آفتاب اکبر اور ڈی ایس ریلوے عامر نثار چوہدری بھی وزیر ریلوے کے ہمراہ ہیں۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ 2019ء انشاءاللہ ریل کا سال ہوگا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ فیصل آباد کو ایک فریٹ ٹرین دے چکے ہیں اب ایک اور مسافر ٹرین بھی دینے کو تیار ہیں۔
وفاقی وزیر ریلوے نے ملتان روانگی سے قبل کلین، گرین اور خوش اخلاق مہم کے سلسلے میں فیصل آباد ریلوے سٹیشن پر پودا لگایا۔
پودا لگانے کے بعد وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے دعائے خیر بھی کی۔