ساہیوال کی عدالت نے سانحہ ساہیوال کے 6ملزمان کو 15روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
سانحہ ساہیوال کے ملزمان کو ساہیوال کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا، پولیس کی جانب سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی ۔
پولیس کی ریمانڈ کی استدعا پر ساہیوال کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ ساہیوال کے 6ملزمان کو 15روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
گرفتار ملزمان میں سب انسپکٹر صفدر حسین اور ڈرائیورناصر سمیت سی ٹی ڈی کے 6 اہلکار شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ساہیوال میں سی ٹی ڈی اہلکاروں نے ایک گاڑی پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں اس میں سوار خلیل نامی شخص، اس کی اہلیہ ، بچی اور گاڑی کے ڈرائیور سمیت 4 افراد جاں جبکہ 3 بچے زخمی ہوگئے تھے۔