سانحہ ساہیوال میں جاں بحق ہونے والے خلیل کے بھائی محمد جلیل نے جے آئی ٹی کے ساتھ تعاون کرنے سے انکار کر تے ہوئے کہا ہےکہ جے آئی ٹی سے تعاون نہیں ہوگا، اسے بیان نہیں دیں گے۔
جیو نیوزکے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایف آئی آر ختم کرنے کا یقین دلایا گیا تھا اور اب انکار کیا جا رہا ہے،
جلیل نے یہ بھی کہا کہ ایف آئی آر میں ہی جعل سازی کر دی تو آگے کیا ہو گا؟ ہمارا جوڈیشل کمیشن کے ذریعے تحقیقات کا مطالبہ برقرار ہے۔
محمد جلیل کی جانب سے ایف آئی آر میں حقائق تبدیل کرنے کے الزام پر ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے کہا کہ تحقیقات میں ایسی کوئی بات ثابت ہوئی تو ملوث افراد کو سزا دی جائے گی۔