• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہزادی کیٹ نے اسکول میں بچوں کے ساتھ وقت گزارا


برطانوی شاہی خاندان کی بہو کیٹ مڈلٹن بچوں کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے لاوینڈر پرائمری اسکول پہنچ گئیں وہاں انہوں نے بچوں کو اپنی تصاویر بھی دکھائیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی شاہی خاندان کی بہو اور ڈیانا کے بڑے صاحبزادے شہزادہ ولیم کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے بچوں کی ذہنی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنے کے لیے لاوینڈر پرائمری اسکول کا دورہ کیا اور وہاں انہوں نے بچوں کو اپنی نجی تصاویر بھی دکھائیں۔

اسکول میں کیٹ مڈلٹن نے بچوں کے ساتھ بات چیت کی اور اُن کے معصومانہ سوالات کے جواب دیے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیٹ کا کہنا تھا کہ بچوں کی نشونما میں جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ ذہنی صلاحیتوں کا بھی بہت اہم کردار ہے۔

انہوں نے کہا کہ والدین کو چاہیے کہ وہ بچوں کو کم عمری میں ہی اس قابل بنائیں کہ وہ اپنی پریشانیاں اور خیالات کا اظہار با آسانی کر سکیں۔

دورہ اسکول کے موقع پر کیٹ کا استقبال نہایت گرم جوشی سےہوا جبکہ انہیں پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا گیا۔

بعض بچوں نے انہیں گلے لگا کر اپنی خوشی و مسرت کا اظہاربھی کیا۔

تازہ ترین