• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ ساہیوال،استعمال اسلحہ فرانزک کیلئے جمع

سانحہ ساہیوال میں استعمال کیا گیا اسلحہ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی میں جمع کرا دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سانحہ ساہیوال میں پولیس اہلکاروں کی طرف سے استعمال کیا گیااسلحہ جے آئی ٹی نے گرفتار سی ٹی ڈی اہلکاروں سے لے کر فرانزک کے لئے بھجوادیا۔

ذرائع کے مطابق جمع کرائے گئے اسلحہ میں 4 رائفلیں اور 3 نائن ایم ایم پستول شامل ہیں، جبکہ سانحہ میں استعمال گولیاں اور خول پہلے جمع کرائے جا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی نے اسلحہ کی حوالگی کا کئی بار مطالبہ کیا تھا۔

تازہ ترین