لندن (جنگ نیوز) پاکستان اور بھارت ڈیوس کپ ٹائی میں ستمبر میں مدمقابل ہوں گے۔ لندن میں ہونے والے ڈراز کے مطابق بھارت کو’’اوے‘‘ مقابلے کیلئے پاکستان جانا ہوگا۔ تاہم بھارتی حکومت کی موجودہ پالیسی کے تحت ایسا ممکن دکھائی نہیں دیتا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ٹینس حکام مقابلے نیوٹرل مقام پر منتقل کرنے کی خواہش ظاہر کرینگے۔ خیال رہے کہ ٹائی کی فاتح ٹیم ورلڈکپ گروپ کوالیفائررز میں رسائی حاصل کرے گی۔