ملتان(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی ہدایت پر ریلوے انتظامیہ ملتان نے 7سال سے بند ملتان -راولپنڈی -ملتان چلنے والی تھل ایکسپریس کو دوبارہ بحال کرنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ ڈویژنل ٹرانسپوٹیشن آفسر ریلوے طاہرمسعود مروت،ڈویژنل مکینیکل انجینئر رانا عمران،ڈویژنل سگنل انجینئر ندیم تاج کے ہمراہ روٹ کی انسپکشن کے لئے روانہ ہوئے، ڈی ایس ریلوے ملتان امیرداؤد پوتا نے مذکورہ افسران کو ہدایت کی وہ مذکورہ روٹ پر تھل ایکسپریس کو بہتر رفتارسے چلانے کے لئے تمام ممکنہ انتظامات کریں ۔