• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی مسافر ٹرینوں میں ٹریکنگ سسٹم لگا دیا گیا

ٹرین میں سفر کرنے والوں اور ان کے عزیز و اقارب کے لیے خوش خبری ہے کہ اب گھر بیٹھے ٹرین کا مقام ، اگلے اسٹیشن پر آمد، ٹرین کی اسپیڈ اور منزل پر پہنچنے کا وقت معلوم کیا جاسکے گا۔

پاکستان میں پہلی بار مسافر ٹرینوں میں ٹریکنگ سسٹم لگا دیا گیا، وزیر اعظم اگلے ہفتے اس سسٹم کا افتتاح کریں گے۔

ٹرین ٹریکنگ سسٹم کو ’پاک ریل لائیو‘ کا نام دیا گیا ہے، مسافروں کے عزیز و اقارب ٹریکنگ سسٹم ایپ پر معلوم کرسکیں گے کہ ٹرین کہاں تک پہنچی ہے۔ یہ معلومات اردو اور انگریزی میں دستیاب ہوں گی۔

مسافر ٹرینوں کا ٹریکنگ سسٹم ایک ریٹائرڈ ریلوے افسر کے بیٹے مدثر زیدی نے ریلوے کو عطیہ کیا ہے۔

مدثر زیدی کا کہنا ہے کہ انہوں نے مین لائن کی تمام مسافر ٹرینوں میں ٹریکنگ سسٹم لگادیا ہے، اب لوگ گھر بیٹھے ٹرین کا مقام، اگلا اسٹیشن، اس کی اسپیڈ اور منزل پر پہنچنےکا وقت معلوم کرسکیں گے، لوگ موبائل فون پر ٹرین کی آمد کا الارم بھی لگا سکیں گے۔

تازہ ترین