لاہور (نمائندہ جنگ) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنمائوں مولانا عزیزالرحمن ثانی ،مولانا عبدالنعیم،قاری جمیل الرحمن اختر، مولانا قاری عبدالعزیز ،مولانا قاری علیم الدین شاکر،مولانا سید ضیاء الحسن شاہ ، مولاناعبدالشکورحقانی،مولانا عبدالعزیز،مولانا محبوب الحسن طاہر نے کہا کہ 7 فروری 1935بہاولپور کی سرزمین کو یہ اعزاز حاصل ہوا کہ باقاعدہ عدالتی فیصلے میں قادیانیوں کو غیرمسلم قرار دیتے ہوئے ختم نبوت کا پرچم بلند کر دیااس سے پہلے برصغیر پاک وہند کے تمام جید علمائے کرام قادیانیت کو دائرہ اسلام سے خارج قرار دے چکے تھے لیکن یہ پہلی مرتبہ تھا کہ باقاعدہ سرکاری عدالت نے یہ فیصلہ دیا ۔