• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف، مریم اورصفدرکےنام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست مسترد

اسلام آباد(اعزازسید)دی نیوز کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق شریف برادران اوراسٹیبلشمنٹ کےدرمیان ڈیل کی افواہوں کےدوران وزارتِ داخلہ نےخاموشی سےاُس درخواست کومستردکردیاہے جس میں سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کانام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل)سے نکالنےکی استدعا کی گئی تھی۔ گزشتہ سال اکتوبرمیں سابق وزیراعظم نوازشریف، اُن کی بیٹی مریم نواز اور دامادکیپٹن(ر) صفدرنےتین مختلف درخواستیں وزارتِ داخلہ میں جمع کرائی تھیں جن میں ان کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست کی گئی تھی۔ ذرائع کےمطابق درخواست اس وقت جمع کرائی گئی جب نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن(ر)صفدرکوضمانت پررہاکیاگیاتھا۔ تینوں نے اپنی درخواستوں میں الگ الگ لکھاتھاکہ کسی شخص کو پاکستان سے باہر جانےسے روکنے کیلئے بنائے گئےایگزٹ فرآم پاکستان رولز2010کےرول 2میں بیان کردہ وجوہات درخواست دہندگان پرلاگونہیں ہوتی۔ انھوں نے کہاتھاکہ وہ کسی معاشی جرم، دہشتگردی یا اس کی سازش جیسا کہ مذکورہ رول میں کہاگیاہے،میں ملوث نہیں ہیں۔ ذرائع نے بتایاکہ مذکورہ درخواست موصول ہونے کے بعد وزارتِ داخلہ نےیہ درخواست وفاقی کابینہ کی بھجوادی جس نے فیصلہ کیاکہ ان کے نام نکالنےکاحتمی فیصلہ قومی احتساب بیورو(نیب) سےمشاورت کےبعدکیاجائےگا ۔
تازہ ترین