• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اصغر خان کیس،11فروری کو مقرر چیف جسٹس کی سربراہی میں نیا بنچ قائم

 اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل/ایجنسیاں)سپریم کورٹ نے اصغر خان عمل درآمد کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا۔چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے اصغر خان عمل درآمد کیس کی سماعت کے لیے 3 رکنی نیا بینچ تشکیل دیدیا ہے، تین رکنی بینچ میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس اعجاز الاحسن شامل جب کہ کیس کی سماعت 11 فروری کو ہوگی۔ سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل، ڈی جی ایف آئی اے اور تمام متعلقہ فریقین کو نوٹسز جاری کردیے ہیں جب کہ مرحوم اصغر خان کے ورثا کو بھی مقدمہ کی پیروی کے لیے نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔
تازہ ترین