لاہور(نیوز ڈیسک) جنگ گروپ کے بانی میر خلیل الرحمٰن مرحوم کے داماد ،میر جاوید رحمٰن اور میرشکیل الرحمٰن کے بہنوئی اور سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کے بڑے بھائی خواجہ حسن متقی گزشتہ روز قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 73 برس تھی۔جنازہ آج دوپہر 12بج کر45 منٹ پر ابو بکر بلاک نیو گارڈن ٹائون لاہور سے نیو گارڈن ٹائون کی جامع مسجد بدر لے جایا جائے گا۔