کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)نیو سریاب پولیس نے گاڑیاں چھننے والے گروہ کے سرغنہ کو مشرقی بائی پاس سے دھر لیا دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں پولیس کے مطابق اے ایس پی شالکوٹ زین عاصم کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ گاڑیاں چھیننے والے گروہ کا سرغنہ جہانگیر مشرقی بائی پاس پر ایک مکان میں موجود ہے جس پر کارروائی کرتے ہوئے سرغنہ کو مکان سے گرفتار کر لیا پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ گزشتہ سال ڈیرہ مراد جمالی سے ایک ٹیکسی کرائے پر بک کرائی تھی جب یہ ٹیکسی کوئٹہ مستونگ روڈ پر پہنچی تو ڈرائیور کو اسلحہ کے زور پر گاڑی سے اتار کر فرار ہو گئے تھے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔