• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

(معین قریشی بریلوی)

کافر یہ سمجھتا ہے کہ تلوار سے پھیلا

اسلام مسلمان کے کردار سے پھیلا

فرسودہ روایات کے ڈھلنے لگے سائے

جب نور رسول اللہؐ کے دربار سے پھیلا

باطل کی سیاہ رات غروب ہو گئی جب کہ

حق چار سو ایمان کی مہکار سے پھیلا

صدیقؓ و عمر ؓ ،حضرت عثمان ؓ اور علیؓ

بعد از رسول ؐ دین انہیں چار سے پھیلا

پیغامِ صداقت و عدل اور شرافت

اسلام کے کھلتے ہوئے گلزار سے پھیلا

تہذیب و تمدّن کا ضیا پاش اُجالا

اخلاقِ حبیب اللہؐ کے انوار سے پھیلا

کفّار کے محلوں کو تکبّر کا نشہ تھا

حق کچّے گھروں کے دَرو دیوار سے پھیلا

نفرت کا گھٹاٹوپ اندھیرا تھا جہاں پر

اللہ کا پیغام وہیں پیار سے پھیلا

تازہ ترین