مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے عمران خان کو جواب دے دیا ۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ علیمہ خان سے ڈیل کر کے مدر آف این آر او تو ہوچکاہے آپ علیمہ خان کے بے نامی دار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران صاحب اپوزیشن آپ کی تڑیوں اور دھمکیوں سے ڈرنے والی نہیں ،سلیکٹڈ وزیراعظم کو آئین سے کوئی سروکار نہیں ہے۔
ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ وزیراعظم پارلیمان کو جواب دہ ہوتاہے، پارلیمان وزيراعظم کو جوابدہ نہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہاکہ خان صاحب پارلیمان میں جب بھی آئیں گے، انہیں سلیکٹڈوزیراعظم کے نعرے سننا پڑیں گے۔