• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ رشید مرضی جو کہیں، ڈکٹیشن نہیں لونگا،عمران سے بات ہوگی، اسپیکر

صوابی(جنگ نیوز) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہےکہ شیخ رشید کی اپنی سیاسی جماعت اور انکی اپنی مرضی ہے، وہ کچھ بھی کہیں لیکن میں قومی اسمبلی کے معاملات چلانے کیلئےکسی سے ڈکٹیشن نہیں لوں گا، وزیراعظم سےتمام معاملات پربات کرونگا، شیخ رشید کو کیا مسئلہ ہے نہیں جانتا، مجھے اسمبلی رولز کے مطابق کام کرنا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے صوابی میں ڈسٹرکٹ جیل کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شرکت کی۔میڈیا سے گفتگو میں جب شیخ رشیدکےبیان سے متعلق پوچھا گیا توسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کی اپنی مرضی ہے اور ان کی اپنی پارٹی ہے، وہ کچھ بھی کہیں لیکن میں اپنی پارٹی کے اصولوں کے مطابق چلوں گا۔انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کو کیا مسئلہ ہے نہیں جانتا، میں نے جو بھی کام کرنا ہے وہ اسمبلی رولز کے مطابق کرنا ہے اور کسی سے ڈکٹیشن نہیں لوں گا۔ان کا کہنا ہے کہ ان تمام معاملات پر وزیراعظم عمران خان سے بات کروں گا۔
تازہ ترین