مردان ( نمائندہ جنگ ) چارسدہ روڈ پر منصب پل کے قریب پی ٹی آئی یوسی چمتار کے صدر عالمزیب کورقم کے لین دین کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا ملزمان واردات کے بعد موٹر سائکل کے زریعے فرار ہوگئے پولیس کے مطابق شیخ یاسین ٹاون کے قریبی علاقہ چاٹو کلی کے رہائشی پرویز ولد نادر خان نے نے اپنی رپورٹ میں بتایاکہ وقوعہ کے وقت وہ گوشت لینے قصائی کی دکان پر چلا گیا جبکہ اس کا بھائی عالمزیب اپنی گاڑی میں بیٹھا تھا کہ اس دوران ملزم ظفر ولد زرباز سکنہ چارسدہ چوک مردان اور اس کا نامعلوم ساتھی جس نے ماسک پہنا ہوا تھا موٹر سائیکل پر آئے اور میرے بھائی پر فائرنگ کی جس سے لگ کر وہ جاں بحق ہوگیا جبکہ ملزمان فرار ہوگئے مقتول کے بھائی نے واقعے کو رقم کی لین دین کا تنازعہ قرار دیا۔