• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپیکرتا حال پی اے سی میں شیخ رشید، سعد رفیق،رانا ثنا کی شمولیت کا فیصلہ نہ کرسکے

اسلام آباد( طاہر خلیل)پبلک اکائونٹس کمیٹی میں وزیر ریلوے شیخ رشید احمد اپوزیشن کے خواجہ سعد رفیق اور رانا ثنا اللہ کو شامل کرنے سے متعلق سپیکر اسد قیصر نے اب تک کوئی فیصلہ نہیں کیا ۔پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسمبلی قواعد کے تحت وزراء پارلیمانی کمیٹیوں کا رکن بن سکتے ہیں ماضی میں پبلک اکائونٹس کمیٹی سمیت دیگر کمیٹیوں میں وزراء بطور رکن شامل رہے ہیں اسمبلی قواعد کے ذریعے کسی وزیر کو قائمہ کمیٹی کی سربراہی نہیں دی جاسکتی تاہم وزراء پارلیمانی خصوصی کمیٹیوں کے سربراہ بن سکتے ہیں ، قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط وزراء کو قائمہ کمیٹیوں میں شامل ہونے سےاور خصوصی پارلیمانی کمیٹیوں کی سربراہی سے نہیں روکتے۔
تازہ ترین