ملتان ( پ ر ) ملتان یونین آف جرنلسٹس ( ایم یو جے) کے سالانہ انتخابات گزشتہ روز ملتان پریس کلب میں ہوئے الیکشن کمیٹی کے چیئرمین سردار ظفر اللہ خان کے مطابق صدر کی نشست پر میاں مقصود احمد 114 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مدمقابل اعجاز خان ترین نے 108 ووٹ حاصل کئے۔ نائب صدور کی نشست پر اعظم جہانگیر153 جبکہ رائو نعمان علی 135 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ سیکرٹری جنرل کی نشست پر انجم پتافی 110 لے کر کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل خالد چوہدری نے 105 ووٹ حاصل کئے۔ جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر محمد عبداللہ 145 اور بابر چوہدری 127 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ فنانس سیکرٹری کی نشست پر عدنان فاروق قریشی 115 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ مجلس عاملہ کی 10 نشستوں پر مہوش ظفر ‘ محبوب ملک ‘ سرمد علی‘ عبداللہ طارق ‘ اظہار ڈوگر ‘ فیاض بھٹی ‘ زاہد جمال ‘ وسیم ناصر ‘ احمد ندیم قاسمی اور ملک اظہار کامیاب قرار پائے جبکہ مندوب کی نشست پر 4 امیدواروں نے دستبرداری کا اعلان کیا جس کے بعد کل 14 مندوبین ندیم شاہ ‘ اظہار عباسی ‘ اقبال مبارک ‘ دل محمد خان ‘ شیخ رضوان ‘ عابد بشیر ‘ طارق چوہدری ‘ سہیل احمد ‘ عثمان علی ‘ صہیب اقبل ‘ فیصل اکرم ‘ رائو آصف ‘ عبدالرئوف اور زرینہ سحر منتخب ہوئے۔