• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد قتل

شیخوپورہ کے علاقے موضع بڑتھ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مقتولین کی لاشیں موٹروے کے نزدیک ایک کھیت میں پڑی تھیںجنہیںگولیاں مارکر قتل کیا گیا ، لاشوں کے نزدیک سے ایک پستول اور چند گولیاں بھی ملی ہیں ۔

پولیس کے مطابق مرنے والوں کی عمریں 30 سے 35 سال کے قریب ہیں جن کی شناخت کا عمل ابھی جارہی ہے ۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردیں۔

تازہ ترین