• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حج اخراجات میں اب کوئی تبدیلی نہیں ہوگی ، وزیر مذہبی امور

وفاقی وزیرمذہبی امورنورالحق قادری نے کہا کہ واں برس کے حج اخراجات میں اب کوئی تبدیلی نہیں ہوگی، آئندہ چند برسوں میں حج مزید مہنگا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آیندہ چند برس میں حج نجی شعبے کے تحت ہی ممکن ہوسکےگا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سعودی وزارت حج کی خواہش ہے کہ تمام ممالک حج تین سے چار سال میں بتدریج نجی شعبے کو منتقل کریں۔

انہوں نے کہا کہ فی الحال حکومت پاکستان پرائیویٹ اور سرکاری حج کوٹے میں کوئی تبدیلی نہیں کررہی ۔

نورالحق نے کہا کہ حج کے لیے اس سال بھی ساٹھ اور چالیس فیصد کا کوٹہ برقرار رہے گا۔

تازہ ترین