کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان انڈر14 اینڈ سپر سیریز ٹینس چیمپئن شپ کا کوالیفائنگ رائونڈ پیر سے اسلام اباد کے پی ٹی ایف اسپورٹس کمپلکس میں شروع ہوگا۔ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے ایک برٹش کھلاڑی، ایک ملائشین کھلاڑی وی شین اپنی والدہ اور کوچ کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔البتہ ہانگ کانگ کے کھلاڑی نے آمد کی تصدیق نہیں کی ہے۔ فیڈریشن کے سیکرٹری خالد رحمانی کا کہنا ہے کہ تین غیرملکی کھلاڑی ایونٹ کیلئے کنفرم ہیں لیکن چوتھے کھلاڑی کا پاکستان آمد کا ففٹی ففٹی چانس ہے۔