فیصل آباد(نمائندہ جنگ) شیخ رشید بطور وزیر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے رکن نہیں بن سکتے ہیں کیونکہ اس کمیٹی نے تمام اداروں اور وزراء کا احتساب کرنا ہوتا ہے۔ شیخ رشید کبھی نواز شریف اور کبھی عمران خان کی تصویر کے صدقے رکن قومی اسمبلی بنتے رہے ہیں جبکہ میں چھ مرتبہ اسمبلی کا رکن بن چکا ہوں، وہ تحریک انصاف کے کارکن رانامبشر کے ڈیرے پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہو ں نے کہا کہ شیخ رشید کو اپنی عمر کا لحاظ کرتے ہوئے اب ہر ایک کی پگڑی اچھالنے اور نازیبا الفاظ کا استعمال کرنا چھوڑ دینا چاہیئے۔