• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان ڈویژن کے ڈی سی اوز کو منڈی مویشیاں کیلئے سرکاری جگہ کی فراہمی کا مراسلہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی انتظامیہ نے ملتان سمیت ڈویژن بھر کے دیگر اضلاع کے ڈی سی اوز کو منڈی مویشیاں کیلئے سرکاری جگہ فراہم کرنے کیلئے مراسلہ ارسال کردیا ہے، بتایا گیا ہے وزیر بلدیات کی جانب سے ملتان سمیت دیگر کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے ایم ڈی ایز کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ اسٹیٹ لینڈ پر منڈی مویشیاں لگائی جائیں اور اطراف میں دیوار یں تعمیر کی جائیں ، ایم ڈی کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر حماد نے ملتان ، وہاڑی، لودہراں اور خانیوال کے ڈی سی اوز کو اسٹیٹ لینڈ فراہم کرنے کیلئے مراسلہ ارسال کردیا ہے۔
تازہ ترین