وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی سےاسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ جنرل(ر)راحیل شریف کی ملاقات ہوئی ہے۔
اسلامی فوجی اتحاد کا وفد جنرل (ر) راحیل شریف کی قیادت میں دو روزہ دورے پر پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچا ہے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں علاقائی امن واستحکام سمیت باہمی دلچسپی کےامور پرتبادلہ خیال کیاگیا۔
جنرل(ر)راحیل شریف نےوزیرخارجہ کو دہشتگردی کےخلاف اسلامی فوجی اتحادکےاقدامات سےآگاہ کیا۔
وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے علاقائی امن وسلامتی کیلئےاسلامی فوجی اتحادکی کوششوں کو سراہا۔
اسلامی فوجی اتحاد کے وفد کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہےجس میں وہ سیاسی و عسکری قیادتوں سے ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق فوجی اتحاد کے سربراہ جنرل (ر) راحیل شریف وزیراعظم عمران خان سے بھی خصوصی ملاقات کریں گے۔
واضح رہےاسلامی فوجی اتحاد15دسمبر2015 کوتشکیل پایا،ابتدائی طورپر34 ممالک شریک تھےبعدمیں تعداد41ہوگئی۔پاک فوج کے سابق سربراہ جنرل (ر) راحیل شریف کو اسلامی فوجی اتحاد کا پہلا کمانڈر نامزد کیا گیا ۔
اسلامی فوجی اتحاد کے قیام کا مقصد اسلامی ممالک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے کوششیں کرنا ہے۔