• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھر میں آتشزدگی سے متعلق افواہیں نہ پھیلائی جائیں، سٹیفورڈ شائر پولیس

سٹیفورڈ(مریم فیصل) سٹیفورڈ میں گھر میں چار معصوم بچوں کی ہلاکت کی سبب بننے والی آگ نہ بوائلر میں خرابی کا نتیجہ تھی اور نہ ہی گھر میں موجود کسی قسم کی ڈرگز عوامل میں شامل کی جاسکتی ہے۔ سٹیفورڈ شائر پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ صرف افواہیں ہیں جو اس واقعے کے متعلق پھیلائی جارہی ہیں جبکہ یہ ایک طویل تحقیقاتی عمل ہے جو اس افسوسناک واقعے کے لئے جاری ہیں۔ واقعے میں چار معصوم بچے نیند کی حالت میں بے موت ہلاک ہوئے ہیں جس پر سب کو ہی افسوس ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق عوام کی جانب سے اس واقعے کے لئے سوالات اٹھائے جارہے ہیں جسے ہم سراہتے ہیں ہمارا بھی بنیادی مقصد ہے کہ واقعے کے اصل حقائق تک پہنچ جائیں۔اس لئے ہم سختی سے ان افواہوں کی تردید کرتے ہیں جو آن لائن پھیلائی جارہی ہیں کہ بوائلر میں خرابی سے یہ ہوا ہے اور ہم یہ بھی درست نہیں مانتے کہ پراپرٹی میں کسی قسم کی ڈرگز آگائی ہوئی تھی جو آگ کا سبب بنی ہو ۔واقعے میں ملوث ہونے کے شبہ میں دو افراد، ایک عورت اور ایک مرد کو بھی گرفتار کیا گیا تھا جنھیں تفتیش کے بعد ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔تحقیقات جاری ہیں اور سٹیفورڈ شائر پولیس نے عوام سے درخواست کی ہے کہ متاثرہ خاندان کا خیال کریں اور افواہیں نہ پھیلائیں کیونکہ ان سے تحقیقات میں رکاوٹ پیش آتی ہے۔
تازہ ترین