• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو زرداری کی بوسٹن یونیورسٹی میں میٹ اینڈ گریٹ کی تقریب میں شرکت

کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بوسٹن یونیورسٹی میں میٹ اینڈ گریٹ کی تقریب میں شرکت کی۔بلاول بھٹو زرداری نے یونیورسٹی کے ڈین پروفیسر عادل نجم کی جانب سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں یونیورسٹی کے اساتذہ و طلبہ بھی شریک تھے۔بلاول بھٹو زرداری نے خطاب کے بعد حاضرین کے سوالات کے جواب دیئے جبکہ بلاول بھٹو نے پاک امریکا تعلقات، دہشت گردی، جمہور یت اور جنوبی ایشیا کی صورتحال پر خیالات کا اظہار کیا۔اس موقع پر بلاول بھٹو کے ہمراہ پیپلز پارٹی کی سینیٹر عینی مری بھی تھیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ وہ اپنی والدہ اور والد دونوں کی سیاست سے بہت کچھ سیکھتے ہیں۔سوشل میڈیا کی وجہ سے آج کا دور اس وقت سے بہت مختلف ہے جس میں میرے بزر گو ں نے سیاست کی۔
تازہ ترین