• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ رشید کا شہبازشریف کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان

وزیرریلوے شیخ رشیدنےشہبازشریف کے خلاف اگلے ہفتے سپریم کورٹ جانے کا اعلان کردیا۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اوروزیرریلوے شیخ رشید نے جیو نیوز کے پروگرام جیوپاکستان میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف کی چیئرمین شپ پرفیصلہ نہ آیا تو وہ پیریا منگل کو سپریم کورٹ میں رٹ دائر کردیں گے ۔

شیخ رشید احمد نےکہا کہ میرے لیے اسپیکر قابل احترام ہیں لیکن وہ ایک غلط فیصلہ کررہے ہیں، میں نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا ممبر بننے کے لیے خود نہیں کہا تھا بلکہ وزیراعظم عمران خان نے اس خواہش کا اظہار کیا جب کہ اسپیکر قومی اسمبلی اس حوالے سے غلط کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاناما میں بھی میری درخواست پر فیصلہ ہوا، عمران خان مجھے ون مین آرمی کہتے ہیں، میں ان کی وجہ سے ہی اپنے مؤقف پر قائم ہوں، اگر عمران خان سمجھتے ہیں میری ضرورت نہیں تو ٹھیک ہے۔

این آر او سے متعلق انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار چاہتے ہیں کہ بیچ میں پڑ کر معاملہ طے ہوجائے لیکن جن ممالک نے این آر او کرایا تھا وہ اکتائے بیٹھے ہیں، شاہ عبدللہ نے میرے سامنے مشرف کو کہا ’سوری‘ ہم سے غلطی ہوئی۔

تازہ ترین