• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا پر نفرت پھیلانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا اعلان

حکومت نے اگلے ہفتے سے سوشل میڈیا پر منافرت پھیلانےوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات فوادچودھری نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اظہار رائے کی آزادی لا محدود نہیں ،کسی کونفرت کا پرچار کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

انہوں نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر نفرت آمیز مواد کو کنٹرول کیا جائےگا،ایک نظام بنا لیا ہے جس کےذریعے سوشل میڈیا پرنفرت کا پرچار بھی روکا جاسکے گا،سوشل میڈیا پر دھمکیاں اور فتوے دینے پر بعض افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ برصغیرمیں اسلام کی ترویج صوفیاکرام کے ذریعے ہوئی،شدت پسندی ایک حالیہ لہر تھی ،ہمارےلیےمسئلہ اس وقت پیش آیا جب ہم افغان تنازع میں پھنس گئے۔

انہوں نے کہا کہ غیرمتعلقہ تنازع میں پھنسنے سے شکوک وشبہات پیداہوئے،دنیا کےمختلف معاشرے انتہا پسندی کا شکار ہیں ،بھارت میں مودی کی حکومت آنے کےبعد انتہا پسندی میں اضافہ ہوا جبکہ اسلام میں انتہا پسندی اور شدت پسندی کی کوئی جگہ نہیں،ہماری برداشت اور حوصلے کی تاریخ بہت پرانی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ کسی اورپراپنی رائے مسلط کرنے سےمسائل جنم لیتے ہیں،دنیا بھرمیں ہرآزادی کی ایک حد ہے،اظہار رائے کی آزادی لا محدود نہیں ۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ اس ہفتے میں سوشل میڈیا پرنفرت پھیلانے کےالزام میں اہم گرفتاریاں ہوئی ہیں۔

تازہ ترین