مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ اگر سیاسی آزادی کو دبانے کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی عائد کی تو اپوزیشن مخالفت کرے گی۔
احسن اقبال کا کہنا ہے کہ جب کسی آواز کو دبایا جاتا ہے تو انتہا پسندی بڑھ جاتی ہے، ہمیں شمالی کوریا نہیں بنایا جاسکتا، جمہوریت پسند لوگوں کی آواز نہیں دبائی جاسکتی۔
احسن اقبال کا بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب حکومت نے سوشل میڈیا پر منافرت پھیلانے والوں کے خلاف آئندہ ہفتے سے بڑے کریک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نفرت پھیلانے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے، سوشل میڈیا پر فتوےاور دھمکیاں دینے پر بعض افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، سوشل میڈیا پر منافرت پھیلانے والوں کے خلاف آئندہ ہفتے سے بڑا کریک ڈاؤن شروع کریں گے۔