کراچی ( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر)بین الصوبائی رابطے کی وزارت نے شہباز احمد کے دوبارہ سیکریٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن بننے کا نوٹس لے لیا۔ وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا ورلڈکپ میں ناکامی کا ملبہ حکومت پر ڈالنے پر سخت ناراض ہیں۔ ٹورنامنٹکے لئے فیڈریشن کو55 کروڑ روپے سے زیادہ کی گرانٹ دی گئی مگرکھلاڑیوں کو ڈیلی الائونس دئیے گئے اور نہ ہی ٹھیک طرح ٹیم کی تیاری کرائی گئی۔وزارت کی جانب سے جلد سابق اولمپئنزسے مشاورت اور اہم فیصلے متوقع ہیں ۔