• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران نے شیخ رشید کو کسی خاص مقصد کیلئے آگے بڑھایا،تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ)سنیئر تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ پی اے سی کی رکنیت کے معاملہ پر شیخ رشید اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بالآخر عمران خان کا ساتھ دیں گے، عمران خان نے شیخ رشید کو کسی خاص مقصد کیلئے آگے بڑھایا ہے، بھارتی سرکار سخت قوانین سے ناانصافیوں کیخلاف اٹھنے والی آوازیں دبانے میں کامیاب نہیں ہوگی، اس موضوع پر بات کرتے ہوئے شرم بھی آرہی ہے کیونکہ ہمارے ہاں بھی معاشرتی آزادی کا حال اچھا نہیں ہے، مغرب اور ہمارے خطے میں آزادیٴ اظہار کے پیمانے مختلف ہیں،طلباء کے منشیات ٹیسٹ کے نتائج طلباء کے ساتھ والدین کو بھی دکھانے چاہئیں، نوجوان نسل میں نشہ کی بڑھتی ہوئی عادت کی وجوہات کے تعین کے ساتھ منشیات کی سپلائی لائن بھی روکنی ہوگی۔ان خیالات کا اظہار شہزاد اقبال، ارشاد بھٹی، بابر ستار، حسن نثار اور حفیظ اللہ نیازی نے جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان ابصا کومل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میزبان کے پہلے سوال شیخ رشید پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں جانے پر بضد، اسپیکر قومی اسمبلی کی مخالفت، وزیراعظم عمران خان کس کا ساتھ دیں گے؟ کا جواب دیتے ہوئے شہزاد اقبال نے کہا کہ تحریک انصاف میں بھی شیخ رشید کے پی اے سی کا رکن بننے کی مخالفت ہورہی ہے، تحریک انصاف شیخ رشید کے پی اے سی کا رکن بننے کے معاملہ پر اسپیکر قومی اسمبلی کے ساتھ جانا پسند کرے گی، تحریک انصاف کے ہاکس وزراء شہباز شریف کو پی اے سی کی سربراہی سے ہٹانا چاہتے ہیں اس لئے شیخ رشید کی حمایت کررہے ہیں۔

تازہ ترین