لاہور(نمائندہ جنگ) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیا ض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ہم نے شہبا ز شریف کو خوشی سے پی اے سی کا چیئر مین نہیں بنا یا،حمزہ شہباز کی صورت میں ہمیں کڑوی گولی کھانا پڑی توپھر مجھے بھی پی اے سی کا ممبر بنا دیں تا کہ کوئی تو آل شریف پر چیک اینڈ بیلنس رکھنے والا موجود ہو، پنجاب حکومت نواز شریف کے دل کا ہر علاج کروائے گی لیکن انکے دل کی ہر خواہش پوری نہیں کرے گی۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے ایک نجی سکول کے سالانہ سپورٹس ڈے کی تقریب سے بطور مہما ن خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پچھلے پانچ ماہ سے شہباز شریف صاحب، زرداری صاحب اور اپوزیشن کی تمام پارٹیز امور مملکت، امورقومی اسمبلی اور امور پارلیمنٹ چلا نے کو تیار نہیں تھے۔ ان کی یہ شرط تھی کہ ہماری مرضی کے مطابق شہباز شریف صاحب کو پی ایس سی کا چیئر مین بنائیں۔