ملتان (سٹاف رپورٹر) میئر میونسپل کارپوریشن ملتان نویدالحق آرائیں نےشہر میں غیر قانونی و رہائشی عمارتوں کے خلاف مہم شروع کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ میونسپل کارپوریشن انتظامیہ نے شہریوں کو غیر قانونی بلڈنگز کے نقشہ جات پاس کروانے اور سیٹ بیک چھوڑنے کیلئے ڈیڈ لائن دے دی ۔ اس ضمن میں میونسپل کارپوریشن انتظامیہ نے پندرہ روز کے اندر نقشہ جات جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ میونسپل کارپوریشن ملتان انتظامیہ کی جانب سے پبلک نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ شہر بھر میں غیر قانونی کمرشل اور رہائشی عمارتوں کے نقشہ جات جمع کرائیں اور تعمیر شدہ عمارتوں کے سیٹ بیک اور پارکنگ کو از خود کلیئر کر دیں ورنہ مذکورہ مالکان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور عمارتوں کو مسمار کردیا جائے گاجس کے تمام تر اخراجات بلڈنگز مالکان سے وصول کئے جائیں گے۔