ملتان ( سٹاف رپورٹر) ٹریفک وارڈن چالان کی حد تک محدود ہو کر رہ گئے۔ ملتان کی اہم سڑکوں پر ٹریفک گھنٹوں جام رہنا معمول بن گیا۔ ان خیالات کا اظہار قومی تاجر اتحاد جنوبی پنجاب پاکستان کے صدر سلطان محمود ملک نے وہاڑی چوک پر ٹریفک پولیس کے خلاف کئے جانے والے احتجاجی مظاہر ے میں کیا۔مظاہر ے میں ملک محمد اکرم سگو، ملک جاوید اقبال، مسعود خان، شیخ سلیم، مقبول کھوکھر، چوہدری عامربن طارق، حاجی مجید ،باؤ ذورلفقار علی ،حاجی نور دین ،راشدبلوچ ،ثاقب سعید، عبدالسلام ،شبیر ڈوگر ،چوہدری ریاض ، تنویر اعوان ، نذرمحمدخان، ملک صابر ودیگر تاجروں نے شرکت کی۔ سلطان محمود ملک نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا حسین آگاہی، گھنٹہ گھر، وہاڑی چوک، ابدالی روڈ، نواں شہر، بوہڑ گیٹ، چوک شہیداں، کچہری روڈ، وہاڑی روڈ، نشتر روڈ، حضوری باغ روڈ، اکبر روڈ، پرانا شجاع آباد روڈ پر گھنٹوں ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ہے۔ ٹریفک وارڈن ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کی بجائے چالان کرنے میں مصروف ہوتے ہیں کیونکہ ان کو دفتر سے چالان کرنے کا ہدف دیا جاتا ہے۔ ٹریفک بلاک ہونے سے گاہکوں نے بازار کا رخ چھوڑ دیا ۔ انہوں نے ایس پی ٹریفک سے مطالبہ کیا کہ کہ فوری طور پر جامع ٹریفک پلان مرتب کریں ۔