لاہور (سپیشل رپورٹر) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کی زیرصدارت پنجاب سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں لاہور اورجھنگ کے ضلعی عہدیداروں کے الگ الگ غیر رسمی اجلاس ہوئے،پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکرٹری جنرل چودھری منظور احمد، سینئر نائب صدر اسلم گل بھی موجود تھے۔